سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب زاہد سلیم گوندل نے ڈپٹی کمشنر انوارالحق کے ہمراہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی ہسپتال کا دورکیا.وی سی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی ملیحہ جمال بھی انکے ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب کو آر ای یو ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کے علاج ومعالجہ کے لیے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی.
حکومت پنجاب کورونا کے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے. سیکرٹری سوشل ویلفیئر زاہد سلیم گوندل کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ باعث تشویشناک ہے. سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب لوگوں کو چاہیے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں سیکرٹری سوشل ویلفیئر زاہد سلیم گوندل
کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب زاہد سلیم گوندل راولپنڈی کے ہسپتالوں میں موجود کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو علاج و معالجہ سمیت دیگر تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق