517

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر بلڈنگ انسپکٹر جاوید زیدی انتقال کرگئے

کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر بلڈنگ انسپکٹر جاوید زیدی انتقال کرگئے، مرحوم چندروز قبل اپنے بھائی کی رحلت کے سبب شدید صدمے کا شکار تھے۔اس افسوسناک واقعہ پر ڈائریکٹر جنرل اور ایس بی سی اے اور آفیسرز ایسوسی ایشن نے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی بیان میں مرحومین کی مغفرت ، انکے بلند درجات اور غمزدہ لواحقین کو صبر جمیل اور اس پر اجرعظیم کی دعا کی ہے۔علاوہ ازیں اسپتال میں زیرعلاج ایک اور افسر معین الدین شریف کی وینٹیلیٹر پر منتقلی کی اطلاع پر ڈائریکٹر جنرل اور آفیسرز ایسوسی ایشن نے اپنی گہری تشویش کا اظہار اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔جبکہ اس حوالےسے پریشان حال اہل خانہ کو مریض کے علاج معالجہ کے سلسلے میں ادارے کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں