اسلام آباد :::ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی بڑی کاروائی تھانہ کراچی کمپنی اور جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلز چوری کرنے والے گینگ کے دو ملزمان گرفتار
لاکھوں روپے مالیت کے 06 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔ ملزمان میں شعیب اختر اور قاسم حسیب شامل ہیں, ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے چوری شدہ موٹرسائیکلز کو کھول کر اسپئیر پارٹ فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
اس گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں کاروائی ایس ڈی پی مارگلہ کی نگر انی میں ایس ایچ او کراچی کمپنی سلیم رضا ایس آئی معہ ٹیم نے کی.آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

ترجمان اسلام آباد پولیس