اٹک۔( رپورٹ ۔فہیم نعمت خٹک ) اٹک شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں کی بھرمار
تفصیلات کے مطابق محلہ شاہ فیصل آباد محلہ بجلی گھر محلہ اعوان آباد ڈھوک فتح صدر بازار اٹک شین باغ اعوان شریف تکبیر کالونی محلہ عیدگاہ مرزا گاؤں اور اس کے علاوہ بھی کافی جگہوں پر تعویز گنڈا کرنے والے جعلی پیروں نے ڈیرےجمائے ہوئے ہیں غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا روز کا معمول بن گیا ہے جعلی پیروں نے باقاعدہ پیار محبت کی شادی گھریلو ناچاقی جنات کاروباری بندش کے نام پر سادہ لوح عوام سے روزانہ ہزاروں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے سیا سی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر سے اپیل کی ہے کہ جعلی پیروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے فوری طور پرکیفر کردار تک پنچایا جائے تاکہ غریب لوگوں کی عزت وآبرو کے ساتھ ساتھ جمع پونجی بھی بچ سکے
