المناک ٹریفک حادثہ
گوجرہ موٹروے پر مسافر وین کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی
حادثے کا شکار مسافر وین شیخوپورہ سے شورکوٹ جا رہی تھی کہ اچانک فیصل آباد گوجرہ موٹروے پر آگ لگنے کے بعد الٹ گئی۔گوجرہ موٹروے پر پینسرہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ مسافر وین میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے گاڑی بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو سپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہےمسافر وین شیخوپورہ سے شورکوٹ جا رہی تھی۔ ٹریفک حادثہ پینسرہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے