چین میں کورونا وائرس پھر سے زور پکڑنے لگا، چوبیس گھنٹوں کے دوران چوالیس نئے کیسز رپورٹ ہوگئے جس کے بعد دارالحکومت بیجنگ میں ایمرجنسی کا لیول بھی بڑھا دیا گیا،
چین کے محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز میں سے33 کا تعلق دارالحکومت بیجنگ سے ہے. جہاں ایمرجنسی کا لیول تین سے بڑھا کر دو کردیا گیا ہے اور شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق رہائشی علاقوں کی سخت اسکریننگ کی جارہی ہے، بیجنگ آنے والے جانے والی ایک ہزار دو سو پچپن پروازیں منسوخ کردی گئیں۔