وفاقی ضلعی انتظامیہ کوڈ 19 پھیلاو روکنے کیلئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ڈپٹی کمشنر،اے ڈی سی جی،پولیس اور رینجرز کے اعلی افسران سیکٹر آئی 8 کا دورہ کر رہے ہیںڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے گزشتہ روز سیکٹر آئی 8 اور آئی 10 کے رہائشیوں کو 24 گھنٹے میں ضروری اقدامات کیلئے ہدایات جاری کی تھی
سیکٹر آئی 8 اور آئی 10 کے چند علاقوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل تیزی آ رہی تھی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر دونوں سیکٹرز کے سب سیکٹرز کو سمارٹ لاک ڈاون ایس او پی کے تحت سیل کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ گزشتہ روز ان علاقوں کے رہائشی افراد کو ضروری اقدامات کیلئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی تھیں۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات
ضلعی انتظامیہ نے سمارٹ لاک ڈاون کے دوران ادویات اور اشیاء خوردونوش کیلئے خصوصی انتظامات بھی کیئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عوامی حمایت کے بغیر کرونا وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکتا شہریوں سے گزارش ہے بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کریں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
سمارٹ لاک ڈاون کے دوران ان علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندے،پاک آرمی کے دستے ،پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمارٹ لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے تاکہ مزید شہریوں کو کوڈ 19 سے بچایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات عوام الناس کے عدم تعاون پر دیگر علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاون پر مجبور ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے جس علاقے میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو گا اسے سیل کر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات
کرونا وائرس کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام اور بلا تعطل فراہمی اور گراں فروشی کے خلاف خصوصی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد شہریوں سے گزارش ہے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے گھروں تک محدود رہیں۔حمزہ شفقات لاک ڈاون کے دوران مساجد میں آزان ہو گی اور عملہ باجماعت نماز ادا کر سکے گا
لاک ڈاون کے دوران اشیاء خوردونوش دوکانیں،میڈیکل سٹورز اور فارمیسسیز کھلی رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کرونا وائرس روکنے کیلئے آج رات 12 بجے سے سیکٹر آئی 8 مرکز آئی تھری اور فور جبکہ آئی 10 مرکز اور آئی 10 ون اور ٹو کو سیل کر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سیل کیئے جانے والے علاقوں کے رہائشیوں کو گزشتہ روز مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعہ آگاہ کر دیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد