596

واپڈا سے تنگ عوام کے لئے خوشخبری

واپڈا سے تنگ عوام کے لئے خوشخبری

اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر کسی نے نیا میٹر لگوانا ہو یا کسی کی بجلی خراب ہو تو بار بار بلانے کے باوجود واپڈا والے نہیں آتے – اگر کوئی مجبور آدمی انھیں پیسوں کی پیشکش کرےتو فوراً کام ہو جاتا ہے – یہ واپڈا والوں کا کرپشن کا ایک طریقہ ہے کہ بندے سے ڈائریکٹ پیسے نہ مانگو اسکا کام اتنا لیٹ کر دو کہ وہ مجبور ہو کر خود رشوت دے-

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان کی طرف سے واپڈا اہلکاروں کے اس ظلم سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں -اگر آپ کو واپڈا سے متعلق کوئی بھی کام ہے تو وزارت پانی و بجلی کی ویب سائٹ www.mowp.gov.pk پر جا کر online complaints کے آپشن میں جا کر اپنی شکایات درج کروائیں – عوام کی سہولت کے لیے وہاں مندرجہ ذیل آپشنز دستیاب ہیں –

1. بل کی شکایات
2. واپڈا ملازم کے خلاف شکایت
3. خراب ٹرانسفارمر تبدیل
4. بجلی چوری
5. زائد بل
6. لائن میں خرابی
7. نیا میٹر
8. کم وولٹیج
9. متفرق
10. نئے کنکشن کا بل لیٹ
11. نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب
12. بل کا نہ آنا
13. خراب میٹر کی تبدیلی
14. بار بار کی ٹرپنگ
15. بغیر شیڈول لوڈشیڈنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں