643

ٹیلی نار نے اپنے صارفین کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ،فائیو جی کا کامیاب ٹیسٹ کر لیا گیا ، کتنی سپیڈ آئی ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

موبائل نیٹ ورک کمپنی ” ٹیلی نار “ نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستان کا تیز ترین انٹر نیٹ ” فائیو جی “ ٹیسٹ کر کے تہلکہ برپا کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار کی جانب سے پاکستان کا اب تک کا سب سے تیز ترین موبائل فون ڈیٹا کنکشن کی بنیادڈال دی ہے جس کی رفتار ” 1.5 گیگا بائٹ پر سیکنڈ “ تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔ٹیلی نار کی جانب سے اپنے ٹویٹر کے آفیشل پیج پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ فائیو جی کے کامیاب تجربے کے بعد کمپنی ڈیجیٹل دنیا کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہواہے ۔یاد رہے کہ پاکستان میں فور جی اور فائیو جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو تا چلا جا رہاہے تاہم اب پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ وہ جلد ہی اپنے موبائل فونز پر تیز ترین انٹرنیٹ ” فائیو جی “ کو دوڑتا ہوا پائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں