446

موٹر وے پولیس نے موٹر وے پر کرونا سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کردیا ۔

موٹر وے پولیس نے موٹر وے پر کرونا سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق، DIG (موٹروے زون) اشفاق احمد کی ہدایت پر موٹروے پولیس نے (سیکٹر ایم ٹو نارتھ )، مین ٹول پلازہ اسلام آباد پر کرونا سے بچاؤ اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔خصوصی مہم کے دوران موٹروے استعمال کرنے والے بالخصوص، سواری والی گاڑیوں میں کرونا سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔مہم کے دوران ڈرائیویز اور سواریوں کو بریف کیا جا رہا ہے کہ دن میں کئی مرتبہ ہاتھ دھونا،ماسک، دستانے ، سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے کرونا جیسی وبا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔اس کے علاوہ موٹروے استعمال کرنے والوں میں بڑی تعداد میں ماسک ،دستانے ،سنی ٹائزر اور آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔یہ آگاہی مہم چند دن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔مہم کے دوران موٹروے پولیس افسران کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عوام کو کرونا اور روڈ سیفٹی کے بارے میں بریفنگ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں