612

صحافی وہ طبقہ ہے جو اپنے قلم سے دوستوں سے ذیادہ دشمن پیدا کرتا ہے ۔

اسلام علیکم
میراقلم میراہتھیار
صحافی وہ طبقہ ہے جو اپنے قلم سے دوستوں سے ذیادہ دشمن پیدا کرتا ہے ۔
1- پولیس گردی کے خلاف لکھیں تو پولیس دشمن
2- جرائم پیشہ افراد کے خلاف آواز اٹھائیں تو وہ دشمن
3- کرپشن کو بے نقاب کریں تو عتاب کا شکار
4- حکمرانوں پہ تنقید کریں تو سازشی
5- حکمرانوں کی تعریف کرے تو لفافہ صحافی
6- اپنی جان ہتھیلی پر ہوتی ہے اور کیمرہ, مائیک یا قلم ہاتھ میں …… کیوں کہ یہی ہمارا ہتھیار ہے
7- ہم پر پابندیاں لگتی ہے تشدد ہوتا ہے ہمارا قتل ہوتا ہے مگر ہم وطن عزیز کی خاطر کبھی ہڑتال کر کے اخبار یا چینل بند نہیں کرتے…… نہ ہی کبھی کسی صحافی نے کسی احتجاج میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
اس کے علاوہ بھی صحافی برادری غیر محفوظ ہونے کے باوجود اپنے کام کو پوری ایمانداری سے ادا کرتے ہیں اور عوام کو ہر خبر سے باخبر رکھتے ہیں.
اللہ پاک پاکستان کو اور پاکستان کے صحافیوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین !
منجانب محمد سلیمان ہاشمی چیف ایگٹوآفسر خان پور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں