451

سانگھڑ صحافی غلام مرتضی شر کو ٹاٶن کمیٹی جھول کےخلاف کرپشن کی خبریں چلانے مہنگی پڑ گٸیں

سانگھڑ رپورٹ بیورو چیف راجہ نصرت نواز

سانگھڑ صحافی غلام مرتضی شر کو ٹاٶن کمیٹی جھول کےخلاف کرپشن کی خبریں چلانے مہنگی پڑ گٸیں ٹاٶن کمیٹی کے ایڈمنسٹیٹر ابراھیم عمرانی اورٹاٶن آفیسر رضا زرداری نے ٹاٶن آفس بلاکر اپنے لوٸر اسٹاف سے ملکر شدید تشدد کا نشانہ بناکر بازو توڑ دیا اور صحافی کے کپڑے پھاڑ کر جھول شہر کا گشت کرایا

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ نیشنل پریس کلب جھول کے سابقہ صدر اور مقامی صحافی غلام مرتضی شر پر ٹاٶن کمیٹی جھول کے ایڈمنسٹیٹر ابراھیم عمرانی ٹاٶن آفیسر رضا زرداری سمیت دیگر ٹاٶن عملے سرکاری دفتر میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے صحافی کا ایک بازو پر شدید چوٹیں لگنے کے بعد ٹوٹ گیا جبکہ صحافی کے کپڑے بھی پھاڑ کر جھول شہر کا پیدل گشت کرایا گیا جھول اور سانگھڑ کے صحافیوں نے ایس ایس پی سانگھڑ سے اس واقع کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے کہ صحافی پر حملہ کرنے والے ٹاٶن کمیٹی جھول کے ایڈمنسٹیٹر ابراھیم عمرانی ٹاٶن آفیسر رضا زرداری اور دیگر عملے خلاف فوری طور جھول تھانہ پر مقدمہ درج کیا اور صحافی غلام مرتضی شر کو انصاف فراھم کیا جاۓ زخمی صحافی غلام مرتضی شر کاکہنا تھا کہ انھوں نےپچھلے 12 سالوںسے ٹاٶن کمیٹی جھول میں ہرماہ ھونے والی لاکھوں روپے کی کرپشن کے اسکینڈل پرنٹ میڈیا کے زریعےعوام کے سامنے۔لانے کی سزا آج ٹاٶن ایڈمنسٹیٹر جھول ابراھیم عمرانی ٹاٶن آفیسر رضا زرداری نے آج مجھے ٹاٶن آفس بلاکر اپنے دیگر لوٸر اسٹاف کے ساتھ ملکر شدید تشدد کا نشانہ بناکر ایک بازو توڑ دیا جبکہ صحافی کے کپڑے پھاڑ کر اسے جھول شہر کا گشت کرایأ لیکن اس تمام صورتحال کے باوجود سیاسی دباٶ کی وجہ سے جھول پولیس نے آخری اطلاعات تک صحافی غلام مرتضی شر پر ھونے والے حملے کی رپورٹ درج نہیں کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں