405

بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی میں جھڑپ ہوئی جس دوران چینی فوجیوں نے بھارت کے کرنل سمیت 20 فوجیوں کو ہلاک کر دیا

بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی میں جھڑپ ہوئی جس دوران چینی فوجیوں نے بھارت کے کرنل سمیت 20 فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور سرحد پا ر کرنے شوق کا مزہ چکھا دیاہے تاہم اب بھی چین کے قید میں بھارت کے دو فوجی افسر  موجود ہیں جن میں ایک میجر اور ایک کپیٹن شامل ہے ، ان کی رہائی کیلئے لداح میں مذاکرات جاری ہیں .نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق چینی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے فوجی مروانے کے بعد پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، اجیت دوول اور راج ناتھ سنگھ کے منہ پر تالا لگ گیاہے اور ابھی تک سی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے ، بھارتی قیادت مسلسل ملاقاتوں میں مصروف ہے لیکن ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں