500

آصف بٹ نامی مرغی فروش نے اشتعال میں آکر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 3 اہلکاروں پر گنڈا سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ـیزمان میں افسوسناک واقعہ

یزمان میں افسوسناک واقعہ !
آصف بٹ نامی مرغی فروش نے اشتعال میں آکر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 3 اہلکاروں پر گنڈا سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق آصف بٹ یزمان میں مرغی کا گوشت فروخت کرتا تھا 15 یوم قبل اسکی والدہ اور 5 روز پہلے اسکا جواں سال بھائی انتقال کر گئے تھے آج پہلے روز دکان کھولی تو فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے صفائی وغیرہ کی خلاف ورزی پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ـ


موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق آصف اقبال بٹ نے اہلکاروں دے کہا کہ میں نے آج ہی دکان کھولی ہے میری ماں اور بھائی کا انتقال ہوگیا آپ پہلے بھی مجھے چار بار جرمانہ کر چکے ہیں باقی دکانداروں کو کچھ نہیں کہتے میرے پاس رقم نہیں ہے، لیکن فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے کہا کہ چالان کٹ گیا ہے جرمانہ بھرنا پڑے گا،
جس پر آصف اقبال بٹ مشتعل ہوگیا اور گنڈاسے کے وار کر کے اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا ـ
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ آصف اقبال بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں