652

چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلبہ کو تعلیم دینے کیلئے نیا فیصلہ کرلیا گیا

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم طلبہ کی تعلیم جاری رکھنے کیلئے سندھ حکومت نے نیا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت چھٹی سے گیارہویں کے بچوں کو آن لائن تعلیم دی جائے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سیکریٹری تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور اس  نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک آن لائن کلاسز ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ کو عالمی ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور مائیکروسافٹ کی معاونت سے آن لائن کلاسز دی جائیں گی جبکہ اساتذہ کو تربیت دینے کیلئے 75ماسٹر ٹرینرز کی خدمات لی گئی ہیں۔

صوبائی حکومت نے متعلقہ حکام کو سترہ جون تک تمام اساتذہ اور طلبہ کا ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آن لائن سیشن کے لیے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ 2 ماہ سے بند ہیں اور اسی وجہ سے امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلبہ کے گزشتہ نتیجے کو دیکھتے ہوئے انہیں اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں