507

بہ تسلیمات ضلعی افسر اطلاعا ت لیہ

بہ تسلیمات ضلعی افسر اطلاعا ت لیہ

ہینڈ آوٹ488 نثار احمدخان/یوسف لغاری
لیہ۔15جون2020( ) صارفین کوحکومتی نرخوں پر اشیاءخورد نوش اور چینی 70روپے فی کلو کی فراہمی ہر حال میں ممکن بنائی جائے۔مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا کہ ضلع میں 70 روپے کلوگرام چینی کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کوتاہی ہرگز نہ برتی جائے صارفین کو بلاتعطل چینی کی فراہمی ہونی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صارفین کو چینی میں ریلیف مہیاکرنے کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہوکر فیلڈ میں نکلیں اور خلاف ورزی پر فوری کارروئیاں عمل میں لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام کریانہ سٹوروں، مارکیٹوں میں اشیاءضروریہ کے ریٹ وائٹ بورڈ پر لکھ کر واضح جگہ نصب ہونے چاہیں تاکہ صارفین خریداری کرتے وقت ریٹ لسٹوں سے آگاہ ہوں اور کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں وہ شکایات درج کروا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے اور ریٹ لسٹوں کی پڑتال کے لیے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔اسی ضمن میں شہباز حسین کھوکھر نے 90موڑ کروڑ میںمعائنہ کے دوران خلاف ورزی پر 2ہزا رروپے جبکہ فیاض احمدندیم نے 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ہینڈ آوٹ489 نثار احمدخان/یوسف لغاری
لیہ۔15جون2020( ) اےڈےشنل ڈسٹرکٹ اینڈسےشن جج سید فہیم شاہداورسول جج لیہ راناعبدالجبار نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلےار ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عرفان علی چھینہ ہمراہ تھے۔معائنہ کے دوران ایس او پی کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا اس موقع پر ججز صاحبان نے اندرون جیل ہسپتال ،کچن ودیگر بارکس کا معائنہ کیا۔ججز صاحبان نے صفائی و ستھرائی ،سکیورٹی کے انتظامات کوچیک کےااور تسلی بخش قرار دےا۔اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عرفان علی چھینہ نے جیل انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاﺅبارے اختیارکی گئی حفاظتی تدابیروویگر امور بارے بریفنگ دی ۔

ہینڈ آوٹ490 نثار احمدخان/یوسف لغاری
لیہ۔15جون2020( )اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل نے ضلع میں پٹرول کی قلت ،چیک اینڈبیلنس،پٹرول سٹاک کی موجودگی ،صارفین کو پٹرول فراہم کرنے ودیگر امور کے حل و جانچ پڑتال بارے صدر پٹرول پمپ ایسویسی ایشن ظہیرپراچہ سے ملاقات کی۔ظہیراحمدپراچہ نے بتایا کہ ضلع میں سترفیصدتک پٹرول کی فراہمی کی جارہی ہے تاہم دیگر باقی پٹرول پمپس سے دستیاب سٹاک کے مطابق پٹرول کی فراہمی جلد شروع کی دی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل نے کہا کہ باہمی تعاون و کوششوں سے پٹرول کی قلت کاحل ممکن بنایاجاسکتا ہے نیازاحمدمغل نے کہا تمام پٹرول پمپس سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بناتے ہوئے جرمانوں سے بچیں اور ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نیا زاحمدمغل نے احساس سنٹر ڈگری کالج کا معائنہ کرتے ہوئے سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کیش فراہمی کے عمل کو چیک کیااور موجود متاثرین سے مسائل بارے استفسار کیا۔اس موقع پر ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم اورملک اورنگزیب ہمراہ تھے۔

ہینڈ آوٹ491 نثار احمدخان/یوسف لغاری
لیہ۔15جون2020( ) قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ الرٹ ۔آوارہ کتوں کی تلفی کا سلسلہ جاری ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر لیہ کی خصوصی ہدایت پر تحصیل کروڑ انتظامیہ نے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 31آوارہ کتوں کو تلف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں