615

سب میرین کیبل میں پیدا ہونے والا مسئلہ حل کرلیا گیا، پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ صارفین کو خوشخبری سنادی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے عوام کو انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کی خوشخبری سنادی۔پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل سب میرین کیبل AAE-1 میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کردیا گیا ہے جس کے باعث انٹرنیٹ سروسز معمول پر آگئی ہیں۔ پی ٹی سی ایل نے سروسز فراہمی میں تعطل آنے پر معذرت کرتے ہوئے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں شام 5 بجے سے ہی انٹرنیٹ سروسزکی فراہمی میں مشکلات کا سامنا تھا، ملک بھر کے صارفین کو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک چلانے میںبھی مشکل پیش آرہی تھی۔ پی ٹی سی ایل نے سروسز کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا تھا کہ سمندر میں موجود فائبر آپٹک میں قطر کے قریب خرابی پیداہوئی تھی جس کے باعث پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں