512

فیس بک نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دی

سوشل میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس سے صارفین کو تھرڈ پارٹی سے جمع کردہ ڈیٹا کو دیکھنے اور حذف کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔فیس بک نے یہ سہولت اپنے دو ارب صارفین کو مہیا کر دی ہے، یہ فیچر بنیادی طور پرصارف کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔اس ضمن میں بات کرتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ اس فیچر سے سوشل نیٹ ورک پرصارف کو ایک نئے سطح کا کنڑول اور شفافیت حاصل ہو گی۔
فیس بک کے مطابق صارفین اپنے ڈیٹا استعمال کرنے کی مقدار نیوز فیڈ کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔یہ فیچر پرائیویسی چیک اپ کی ہیڈنگ کے نیچے رکھا گیا جسے صارفین با آسانی استعمال کر سکتا ہیں۔زکربرگ نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ دیگر ویب سائٹس آپ کی سرگرمیوں سے متعلق ڈیٹا فیس بک کو فراہم کرتی ہیں جس کے مطابق ہم صارف کو اشتہارات دکھاتے ہیں۔ اب صارف کو یہ سہولت حاصل ہو گی کہ وہ اس ڈیٹا کو دیکھ کر حذف بھی کرسکتا ہے۔
خیال رہے گزشتہ چند سالوں میں فیس بک کو صارف کی پرائیویسی کے حوالے سے متعدد سکینڈلز کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فیس بک پر 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لئے اربوں صارفین کی ذاتی نوعیت کا ڈیٹا ہائی جیک کرنے کے بعد برطانوی کمپنی کو دینے کا الزام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں